تازہ تر ین

پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کے لئے پلینگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیم انتظامیہ اورکپتان کا شعیب ملک کو بھی الوداعی ون ڈے میچ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لارڈزکی پچ ابتدا میں سوئنگ بولنگ بعد ازاں بیٹنگ کیلیے سازگار ہوگی، میچ کے دوران بارش کی مداخلت کا امکان نہیں ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق گرین شرٹس کوپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400 کا مجموعہ حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش کوصرف 84 پرڈھیربھی کرنا ہے، اگر350 رنزبنائے توحریف کو39 پرمحدود کرنا ہوگا،اس مارجن کے ساتھ فتح حاصل کرنا ممکن نظرنہیں آتا، کرکٹ کی تاریخ میں کوئی ٹیم اتنے زیادہ رنز سے فتح نہیں حاصل کرپائی، یوں پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب بکھر چکا ہے۔پہلے ہی ورلڈ کپ معرکے میں ویسٹ انڈیزجیسی کمزورٹیم کیخلاف 105 رنز پرڈھیرہونے والی پاکستان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو زیر کیا، سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ا?سٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکستوں کی وجہ سے سفر تمام ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔گرین شرٹس نے ایک بارپھر ایونٹ میں واپس آتے ہوئے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو زیر کیا، پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن ایسی ہوئی کہ پاکستان کو انگلینڈ کی بھارت یا نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں شکست اور بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کی ضرورت تھی۔پاکستان ٹیم کو بظاہر بے مقصد نظر آنے والے اس میچ میں بنگال ٹائیگرز کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا،دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کا فتح کے ساتھ اختتام کرتے ہوئے رہی سہی ساکھ بچانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv