تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کیخلاف 36 سال سےناکام انگلینڈ کا آج بڑا امتحان

چیسٹرلی:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے زیر اہتمام جاری 12 ویں عالمی کپ میں آج میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔مقابلہ چسٹرلی اسٹریٹ کے گراﺅنڈ میں 2:30 پر شروع ہوگا اور دونوں ٹیمیں پہلے مرحلے کا اپنا آخری میچ کھیلیں گی۔آج کے مقابلے میں شریک دونوں ٹیموں کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے فتح درکار ہے اور شکست کی صورت میں انگلینڈ کے لیے صورتحال زیادہ گھمبیر ہوسکتی ہے۔میزبان ٹیم 10 نمبروں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر کی ٹیم ہے اور اس کا نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ بھی بہت برا ہے۔کرکٹ کے ورلڈکپ مقابلوں میں انگلش ٹیم 36 سال سے مسلسل نیوزی لینڈ کے سامنے ناکام رہی ہے۔ عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں پانچ بار آمنے سامنے آں اور ہر بار انگلینڈ کو شکست ہوئی۔میزبان ٹیم کی راﺅنڈ میچز میں مہم آج اپنے اختتام کو پہنچے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتح اسے اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔ شکست کی صورت میں اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ورلڈکپ2019 کا 41 واں میچ نیوزی لینڈ کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ ٹیم تیسری پوزیشن پر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔اس ٹورنامنٹ میں 11 پوائنٹس ہونے کے سبب آج کے میچ میں شکست سے کیویز کو زیادہ خطرہ نہیں ہے لیکن انگلینڈ کی جیت پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔پاکستان اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت پر 11 پوائنٹس پر پہنچے گا اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر اپنے کھاتے میں 12 نمبر جمع کر لے گی۔گزشتہ شب بھارت کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست سے صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ آج چیسٹرلی اسٹریٹ میں اگر انگلینڈ کو ناکامی ہوئی تو اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے پاکستان کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv