تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑانے لگی

چیسٹرلی اسٹریٹ(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے 20اوورزکے اختتام پر 94رنز بنائے اور اسکے 4کھلاڑی آﺅ ٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل ایمبرس اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سنیل تیسرے ہی اوور میں لیستھ ملنگا کا شکار بن گئے وہ 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 338 رنز بنائےہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری
ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ میں چیسٹرلی اسٹریٹ گراﺅنڈ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 338 رنز بنائے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتھنے اور کوشل پریرا نے کیا، دونوں اوپنرز نے 93 رنز کی شراکت قائم کی تاہم کرونارتھنے 32 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، کوشل پریرا نے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ رن آﺅٹ ہوگئے۔اویشکا فرنانڈو نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے کے بعد 104 رنز پر آﺅٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کوشال مینڈس 39 اور سابق کپتان اینجلا میتھیوس 26 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔ تھریمانے نے بھی 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 2، اوشانے تھومس، شیلڈن کوٹریل، فابیان ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 7،7 میچز کھیلے ہیں تاہم دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں، سری لنکا نے ایونٹ میں اب تک 2 میچز جیتے اور 2 میچ بارش کی نذر ہوگئے جب کہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل کی جب کہ 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv