تازہ تر ین

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی ؟وجہ حیران کُن

ایجبسٹس (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج ایجبسٹس میں کھیلے جانے والے میچ میں نئی وردی پہنے گی جس میں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں دکھائی دے گا۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نئی جرسی کی رونمائی کی جس میں عام طور پر بھارتی جرسی میں نمایاں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں تھا جس پر بھارتی حلقوں میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارت کی نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی جارہی ہے جس کے لیے OneDay4Children# کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔پہلے بات کرتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی؟ تو اس کا جواب ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر ٹیم کو ایونٹ سے قبل دو جرسیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے لیکن ایونٹ کی میزبان ٹیم اس قانون سے بری الذمہ ہوتی ہے۔یعنی ایسی ٹیمیں جن کی جرسیوں میں ایک جیسا رنگ نمایاں ہوتا ہے تو انہیں متبادل وردی کا انتخاب بھی کرنا ہوتا ہے، اس لیے بھارت اور انگلینڈ کی وردیوں میں نیلا رنگ نمایاں ہے اور آئی سی سی قانون کے مطابق بھارت کو نئی وردی پہننا ہوگی، چونکہ انگلینڈ میزبان ٹیم ہے تو وہ پرانی وردی ہی پہنے گی۔بھارتی ٹیم کی نئی جرسی میں نارنگی رنگ نمایاں ہونے پر بھارت میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے، بعض حلقے اسے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں، یہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کی نئی وردی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے نئی جرسی میں شیئر کی گئی تصویر پر ایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا کہ پیٹرول پر ملازمت کرنے والے لگ رہے ہیں۔ونے کمار نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ پیٹرول کی آج قیمت کیا ہے، جس پر کرن نامی صارف نے جواب دیا کہ ہماری ٹیم کے لیے یہ جرسی ڈیزائن کرنے کا آئیڈیا کس کا تھا؟ ٹیم اس سے اچھی جرسی کی مستحق تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv