لاہور (خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے نے نام بلےک لسٹ مےں ہونے پر (ن) لےگ کے اےم پی اے رانا مشہود احمد خان کو امر ےکہ جانے سے روک دےا جبکہ رانا مشہود احمد خان نے بیرون ممالک جانے سے روکنے پر نیب کو ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر پیر کے روز پیشرفت کی جائے گی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا ایگزیکٹو بورڈ 2017ئ میں مجھے کلین چٹ دے چکا ہے لیکن مجھے پھر بھی بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔ا نہوںنے کہاکہ لائ فرم کے معاہدے کےلئے نجی دورے پر امریکہ جارہا تھاکہ ائیر پورٹ پر بتایا گیا کہ آپ کانام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے تو کیا میں ہوٹل کی بکنگ اور ہوائی جہاز کی ٹکٹ خریدتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یوتھ فیسٹول کے ذریعے عالمی ریکارڈ بنائے اور انہیں پوری دنیا نے تسلیم کیا لیکن نیب کے اقدامات پاکستان کی عزت میں کمی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میرے وکلائ کی ٹیم نیب کو نوٹس بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے اور پیر کے روز اس پر پیشرفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف کی آمریت کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت کے سیاسی انتقام کا سامنا کرنے کےلئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے نیب کی پیشی کے نوٹس کے حوالے سے کہا کہ پہلے بھی نیب کے سامنے پیش ہوا ہوں اور اب دوبارہ بھی پیش ہو جا?ں گا۔ نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم و سپورٹس پنجاب رانا مشہود احمد خان کو پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے8 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2010-11میں پنجاب اسپورٹس فیسٹیول لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔ نیب پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس حوالہ سے سابق ڈی جی اسپورٹس پنجاب عثمان انور کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور کیس میں 41 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔نیب لاہور نے رانا مشہود احمد خان کو8جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ دوسری جانب نیب لاہور نے رانا مشہود کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے۔