تازہ تر ین

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

لارڈز(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 37 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا ہے۔لارڈزکے تاریخی میدان پر کھیلے جارہے اس اہم میچ کا ٹاس آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے، کینگروز کی آدھی ٹیم صرف 92 پر لوٹ گئی تاہم عثمان خواجہ ایک جانب ڈٹ کر کھڑے رہے اور ایلکس کیرے کے ساتھ مل کر 107 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔عثمان خواجہ 88 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کیرے نے 71 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 16، فنچ 8،اسمتھ 5، میکسویل صفر، اسٹونیس21 ، کمنس 23 اور بہرینڈڈورف صفر پر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کیوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔آﺅٹ آف فارم کولن منرو کی جگہ ہنری نکلوس اور میٹ ہنری کی جگہ سوڈھی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، فرگوسن اور جمی نیشن نے 2،2 جب کہ ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بولٹ نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv