تازہ تر ین

حکومت عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں 190فیصد اضافے کی سمری منطوری کے لئے کابینہ کو موصول ہونا ظلم اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف پیسوں کی مد میں ہونااونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، تحریک انصاف کی حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو عوام کو سہولیات اور دیگر مواقع دینے کے سنہرے خواب دکھائے جاتے تھے مگر آج حکومت میں آکر99فیصد کا خون چوس کر اپنی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو صحت،تعلیم،روزگار اورگھر دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر گزشتہ 30سالوں سے دوران جتنی حکومتین بھی بنیں انھوں نے عوامی مفاد اور سہولیات کا احترام نہیں کیابلکہ عوام کے ٹیکسوں کا روپیہ اکٹھا کرکے اپنے محلات تعمیر کیے،منی لاندرنگ کے ذریعے رقوم بیرون ملک ٹرانسفر کرکے اپنے لئے دیگر ممالک میں سہولیات پیدا کیں اور ملک کی مڈل کلاس،مذدوروں،کسانوں اور نوجوانوں کو مقروض بنادیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv