تازہ تر ین

کرکٹ ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا آج مدمقابل ہوں گے

لارڈز:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کے پاس شاندار موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم اب تک سات میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 6 میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھانیوزی لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے ان کو پانچ میچز میں کامیابی ملی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچز بارش کی نذر ہوگیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv