تازہ تر ین

عالیہ بھٹ نے مداحوں سے محبت کا اظہار نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں سے روایتی لفظ ’آئی لو یو‘ کہہ کر محبت کا اظہار نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایک چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ میرے نزدیک سب سے اہم چیز میرا کام ہے، میں شوٹنگ کے لیے سیٹ پر جاتی ہوں، کردار کو پڑھتی ہوں ، ہدایتکار کے نظریے کو سمجھتی ہوں اور پھر کردار کو بھرپور طرح سے نبھا کر انصاف کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ چاہے فلم کامیاب ہو یا ناکام میں کبھی پروا نہیں کرتی کہ بعد میں کیا ہوگا، سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ میں اپنے کام سے مخلص اور دیانت دار رہوں اور یہی دو باتیں میرے کرداروں کو مداحوں سے جوڑے رکھیں گی اور اس کے بعد ان باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ میں نمبر ون ہوں یا نمبر ٹو ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ مداحوں سے محبت کا اظہار کرنے کا سب سے اہم ذریعہ آپ کی کارکردگی ہے یہی وجہ ہے کہ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ میں ٹویٹر پر مداحوں کو آئی لو یو کہوں کیوں کہ اگر فلم نہ چلی اور ناکام ہو گئی تو میں خود سے زیادہ مداحوں کے دکھی ہونے پر مایوس ہوں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv