اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ امریکا کے دورے کا امکان ہے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ا?ئندہ ماہ دورہ امریکا کا امکان ہے اور وہ اگلے ماہ 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کرسکتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کرسکتے ہیں جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جب کہ عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر بیک ڈور رابطے جاری ہیں، دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔