استنبول(ویب ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں عمارت کی دوسری منزلہ سے گرنے والی بچی کو پکڑنے والا لڑکا ہیرو بن گیا۔ترک دارالحکومت میں عمارت کی دوسری منزل کی کھڑکی سے گرنے والی 2 سالہ بچی دوہا محمد کو 17 سالہ لڑکے فیزی زباط نے بڑی مہارت سے تھام لیا اور وہ زمین پر گرنے سے بچ گئی۔دوہا محمد کی مہارت کے باعث بچی شدید زخمی ہونے یا موت کے منہ میں جانے سے محفوظ رہی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی جس نے ایک ہی گھنٹے میں لڑکے کو ہیرو بنا دیا۔فیزی زباط استنبول کے ضلع فاتح میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک اپارٹمنٹ کی کھلی کھڑکی پر پڑی جہاں دو سالہ شامی بچی دوہا کھیل کود میں مصروف تھی۔ نوجوان خطرہ بھانپتے ہوئے عمارت کے نیچے آکر کھڑا ہو گیا اور جیسے ہی بچی کھڑی سے نیچے گری تو نوجوان نے بڑی مہارت سے اسے کیچ کر کے زمین پر گرنے سے بچا لیا۔بچی کی جان بچانے والے الجزائر کے 17 سالہ نوجوان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں سڑک پر چہل قدم کر رہا تھا کہ میں نے چھوٹی بچی کو کھڑکی کے پاس کھیلتے دیکھا۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے بچی کو زمین پر گرنے سے بچالیا اور وہ کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہی۔بچی دوہا کے والد نے نوجوان کو 2 سو روپے ترکش کرنسی انعام کے طور پر دی جبکہ بچی کے والدین نے اپنی بیٹی کے بچ جانے کی خوشی میں اگلے دن مذہبی تقریب انعقاد کرنے کا اعلان کیا۔