تازہ تر ین

 اے پی سی کانفرنس چوں چوں کا مربہ نکلی:چیئرمین برابر پرٹی پاکستان جواد احمد

لاہور(صدف نعیم سے)چیئرمین برابر پرٹی پاکستان جواد احمدنے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے 10ماہ کے دور حکومت میں ڈالر کی قیمت میں 39.82روپے اضافہ ہوا،جون کے 26دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تقریباً 14 روپے 58 پیسے تک بڑھ چکا ہے،بیرونی قرضوں میں تقریباً 14سو ارب اضافہ ہواجبکہ روپے کی بے پناہ بے قدری نے تاریخ ساز مہنگائی کو جنم دے دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کانفرنس چوں چوں کا مربہ نکلی اس میں عوامی مفاد نہیں صرف اپنا مفاد مدنظر رکھا گیا،مولانافضل الرحمان کا فارموالا کسی کو پسند نہیں آیا، پیپلزپارٹی کبھی سندھ حکومت نہیں چھوڑے گیٰ اور ن لیگ چاہتی ہے کہ انکی لیڈر شپ کو ریلیف ملے ان باتوں کا اظہا ر انھوں نے صوبائی بجٹ کی منظوری اور اے پی سی کے اعلامیہ پر اپنے ردعمل میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایوان میں موجود ہوکر خاموش رہنا دراصل عوام کے ووٹوں سے غداری ہے کیونکہ بجٹ بحثوں کے دوران اپوزیشن نے ایوان کو سر پر اٹھا رکھا تھا کہ بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گئے کیونکہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے اور اب اس کی منطوری کے وقت خاموش رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیل اور ڈھیل دے دی گئی ہے،ایک طرف تو اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ ہم اس بجٹ کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے مگر دوسری جانب ایوان میں بجٹ کو پاس کروانے میں اپنا کردار بخوبی ادا کرتی نظر آتی ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں عوام کے جزبات کا کس قدر خیال رکھتی ہیں اس لئے برابری پارٹی اپنا موقف دہراتی رہتی ہے کہ عوام کو صحت،تعلیم،روزگار اورگھر دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر گزشتہ 30سالوں سے دوران جتنی حکومتیں بھی بنیں انھوں نے عوامی مفاد اور سہولیات کا احترام نہیں کیا بلکہ ان کے ووٹوں سے جیت کر اسمبلیوں میں پہنچے تو ضرور مگر غریب عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھول گئے اور ان کو لگاتار بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سہارے زندہ رہنے کے لئے چھوڑ دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv