لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کرکٹ ٹیم منیجر اظہر زیدی نے کہا ہے کہ میں اب بھی کہتاہوں پاکستان کرکٹ ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے زیادہ تنقید نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ہماری ٹیم ہے ملک کے لئے ورلڈ کپ میچز کھیلنے گئی ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت بڑی اہم کامیابی ہے جبکہ بابر اعظم کی سنچری کا جیت میں اہم کردار ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اصل میں جذباتی قوم ہیں کھیل کو کھیل کی حد تک لینا چاہئے ہمیں اپنا رویہ تبدیل کرنا پڑے گا میچ کے دوران تمام کھلاڑیوں پر بڑا دبا? ہوتا ہے۔خاص طور پر کپتان کا تو مضبوط اعصاب کاا ہونا بہت ہی ضروری ہے۔میرے خیال میں اپنے کپتانی کے دور میںعمران خان مضبوط اعصاب کے مالک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو اسے ریسٹ دیں۔مکی آرتھر کو خودکشی جیسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔سپورٹس ایکسپرٹ محمد امین نے کہا کہ پاکستانی با?لنگ بہتر ہے کسی بھی میچ کا ابتدائی مرحلہ بہت اہم ہوتا ہے۔میں یہی کہوں گا پاکستانی ٹیم کے لئے ہم سب کو دعائیں کرنی چاہئیں۔کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران اعتماد نہیں کھونا چاہئے بلکہ کھلاڑیوں کی باڈی لینگوئج میں اعتماد جھلکنا چاہئے تبھی مخالف ٹیم دبا? میں آئے گی۔ہار کی صورت میں ٹیم پر ہر شخص بری طرح تنقید کرنا شروع کر دیتا ہے حالانکہ ایسا کرنے سے ٹیم پر برا اثر پڑتا ہے لہذا ایسا نہیں ہونا چاہئے کوئی بھی ٹیم جان بوجھ کر تو نہیں ہارتی۔