تازہ تر ین

اپوزیشن کے بجٹ نامنظور کے بیانیے کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے:لیاقت بلوچ، وزیراعظم، وزیرخارجہ نے بھارتی حکمرانوں کو مبارکباد کا خط لکھاتھا :جنرل امجد شعیب ، نوازشریف نے 6ہفتے علاج کی بجائے سیاست کی نذرکردیئے:عارف چوہدری کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطوراپوزیشن پارٹی ن لیگ کی پالیسی حکومت کی مخالفت کرنا ہے۔ عمران خان کی حکومت ضرور ہے مگر بہت سارے ریاستی معاملات انکے اپنے دائرہ اختیار میں نہیں آتے وگرنہ ایکطرف عمران خان اپنے ممبران سے کہاکہ میں چوروں کو پروڈکشن آرڈر نہیں دوںگا۔عجیب بات ہے کہ حکومت اب چوروں ،ڈاکو?ں کیساتھ بیٹھ کر معیثت کے میثاق اور اصلاح کی بات کررہی ہے جو لاحاصل ہے۔ اپوزیشن کے بجٹ نا منظورکے بیانیے کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے تاہم حکومت کے اتحادیوں کی ناراضگی بجٹ منظوری کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے۔جماعت اسلامی نے مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف جدوجہد شروع کر دی ہے ، 23جون کو فیصل آباد میں عوامی مارچ ہوگا۔جماعت اسلامی ڈرائینگ روم کی سیاست نہیں کرتی۔ سینئر ماہر قانون عارف چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے ضمانت کے 6ہفتے علاج کی بجائے سیاست کی نظر کیے جسکی وجہ سے عدالت نے انکی مزید ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔عدالتیں کیس کے میرٹ پر فیصلہ کرتی ہیں۔ حمزہ شہباز کو عدالت نے اپنی صوابدید پر ضمانت دی، جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ نواز شریف کے وکلائ کو اندازہ ہو گیا تھاکہ میرٹ پر انہیں ضمانت ملنے کی کوئی راہ نہیں ہے۔آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ اور جعلی اکا?نٹس کیس کے تانے بانے اکٹھے کرنے میں بہت وقت لگا ہے ، یہ کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا کیونکہ یہ کیس نیب پراسیکیوٹرز، حکومت اور آصف علی زرداری کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ اس کیس میں آصف علی زرداری کو کلین چٹ مل جاتی ہے تو انصاف کے پورے نظام پر سوالیہ نشان ہوگا۔ تجزیہ کار جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم و وزیر خارجہ کو مبارکباد کا خط سفارتی آداب کے تحت لکھا تھا۔ بھارت نے خط کے جواب میں دنیا کی آنکھوںمیں دھول جھونکنے کے لیے لکھا ہے کہ ہم بھی امن اور خطے کی ترقی چاہتے ہیں مگر چاہتے ہیں مذاکرات کے لیے ماحول سازگار ہو اور دہشتگردی نہ ہو۔ بھارت اپنے پرانے موقف سے اب بھی نہیں ہٹا۔بھارتی پالیسی پاکستان دشمنی ہے، جسکی وجہ کشمیر، پانی، سرکریک اور پانی کا مسئلہ ہے جو بھارت اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔پاکستان اپنے دفاع کے قابل ہے اسلیے وہ بھارت کی مرضی کے مطابق مسائل کا حل نہیں چاہتا۔ بھارت چاہتا ہے پاکستان کو اندرونی و معاشی طورپر اتنا کمزور کر دیا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل بھول جائے۔ پاکستان بھارت کی طرح اسے دہشتگرد ملک قرار دینے کی کوشش نہیں کرتاجیسا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی ہے۔ امریکااپنی فوج اور بڑا بحری بیڑا لیکر آیا ہوا ہے اور عرب ممالک کو بتا رہا ہے کہ ہم یہاں آپکے تحفظ کے لیے آئے ہیںورنہ ایران آپکے تیل کے جہازوں کو تباہ کرتا رہے گا۔جبکہ تیل بردار جہازوں کی تباہی کا ذمہ دار ایران نہیں سی آئی اے اور امریکہ کی شیطانیت ہے۔امریکا اپنی فوج کا خرچہ بھی عرب ممالک سے لے گا مگر کام اپنے مقاصد کے لیے کرے گا



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv