تازہ تر ین

محسن داوڑ ، علی وزیر کا ساتھ دینے والے ریاست کیساتھ کھڑے ہوں : فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سانحہ شمالی وزیرستان پر میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔ سانحہ شمالی وزیرستان کے شہدائ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتی ہوں۔ افواج پاکستان نے امن قائم کرنے کے لئے جو لائحہ عمل اختیار کیا اور جو قربانیاں دیں ہمیں مزید نئی ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے۔ آج جس بہادری اور جرات مندی سے ہماری قوم کے ھیروز نے اپنی دھرتی ماں پر اپنی جانیں نچھاور کردیں پوری قوم کو اس پر ناز ہے۔ آج کے واقعے نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں۔ اس سے قبل ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردی پر سیاست کی آج انہیں قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت وہ آپریشن جاری رہتا تو اس علاقے کا امن بحال ہوجاتا۔ دہشت گرد گرفتار ہوجاتے تو آج قوم کے بیٹے شہید نہ ہوتے۔ وزیر علی کی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کر کے پاکستان کی ریاست کی رٹ کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ ہمارے نادان اپوزیشن کے لیڈران کو یہ سوچنا ہوگا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا ریاست یاقوم کے مفادات کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ سیاست پر ضرور تنقید کریں لیکن تنقید کرتے کرتے ریاستی اداروں کو کمزور نہ کریں۔ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔ دہشت گرد کسی بھی صف میں کھڑا ہے ہمیں اسے اپنی صفوں سے بے نقاب کرنا ہوگا اور ان کا صفایا کرنے میں افواج پاکستان کا ساتھ دیں۔ ہمارے نادان دوست اب دہشت گردوں کو دہشت گرد کہنا شروع ہوجائیں۔ جو پاکستان یا افواج پاکستان کی وردی پر حملہ کرتا ہے پاکستان کے پرچم کے تقدس کو پامال کرتاہے اور بے گناہ افسران اور جوانوں کی جان لینے کے لئے سازشیں کرتا ہے اور انکی گاڑی میں آئی ڈی فٹ کرتا ہے اس دہشت گردی کی کارروائی میں حصہ دار بنتا ہے وہ دہشت گردہی کہلاتا ہے۔ وہ محسن داوڑ ہو یا علی وزیر اسکے ساتھ کسی قسم کا گٹھ جوڑ جو بھی سیاسی ہوگا وہ ریاست کے بیانیے کو کمزور کرتا ہے اور دہشت گردوں کی سوچ کو سپورٹ کرے گا۔ میں توقع کرتی ہوں کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر سرجوڑ کے اس پاکستان کا وہ کینسر جسے افواج پاکستان نے شکست دی تھی اور قبائلی عوام نے بے پناہ مشکلات جیل کے اس علاقے کے امن کو یقینی بنایا تھا۔ اگر اس علاقے میں دہشت گردی پھرسے سر اٹھا رہی ہے تو ہمیں مل بیٹھ کے واضح جامع روڈ میپ مرتب کرنا ہوگا جس میں اپوزیشن کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اپوزیشن محسن داوڑ اور علی وزیر کی زبان میں بات کرے تو یہ ان فوجیوں کے جو فرنٹ فٹ پر لڑرہے ہیں اور اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں تو انکے حوصلے پست ہوں گے۔ قربانیاں ملک پاک کی سلامتی کے لئے دی جارہی ہیں وہ ضائع نہیں ہوں گی۔پوری افواج پاکستان جس طرح زینہ سپر ھو کر دہشت گردوں کو للکار کے ان کو چن چن کے انکے بیانیے اور انکی سوچ کو ختم کررہی ہے یہ اکا دکا واقعات انکے حوصلے پست نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن جو چورن بیچ رہی ہے عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے، مریم کا بیانیہ مایوسی کا ہے جس کا نہ سر ہے نہ ہی پا?ں، (ن) لیگ سیاسی تھیٹر میں ہے آکسیجن کی نوزل نہیں ملے گی، نیب کے ساتھ جو لوگ چھپا لکی کا کھیل کھیلتے رہے ہیں وہ اب بلی چوہے کا کھیل بن چکا ہے، ماضی میں اپنے حلقے سے جو کوتاہیاں ہوئیں اسے آئندہ نہیں دہرائی جائیں گی، ساڑھے پانچ کروڑ افراد اکاو¿نٹ ہوولڈرہیں،تین لاکھ افراد ٹیکس فائلر ہیں،ٹیکس ادا کرنے والے آٹے میں نمک کے مترادف ہیں، ہمیں ٹیکس کے نظام کی توسیع کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کے پاس جاکر وقتی طور پر روپے کی قیمت گری، پاکستان کی تاریخ میں روپیہ پہلی بار واپس اپنی جگہ پر آیا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیں آئندہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے اور عمران خان کا مقدمہ لڑناہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اپنے حلقے سے جو کوتاہیاں ہوئیں اسے آئندہ نہیں دہرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جو اعتماد ہے اسے ہم پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس کو آئندہ سیٹ ملے گی میں اس کا بھرپور ساتھ دوں گی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv