تازہ تر ین

عمران خان ، پیوٹن ملاقات 14 جون کو طے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات طے پا گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان او روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات 14 جون کو بشکیک میں ہوگی۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہو گی۔ روسی سفارتخانے کی جانب سے دفتر خارجہ کو ملاقات کے لئے آمادگی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ اور دیگر حکام موجود ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزریراعظم عمران خان روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا، دونوں رہنما ملاقات میں افغان امن عمل اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر شمالی وزیرستان واقعے سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے وزیرستان میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں مگر ریاست ان عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دےگی۔وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاکہ ریاست امن کے دشمنوں سے نمٹے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکزبنانے کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نتھیا گلی اور ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گلیات میں نتھیا گلی، ایوبیہ، ڈونگی گلی، چھانگلہ گلی، باڑہ گلی، کوزہ گلی اور سوار گلی کے علاقے شامل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے گلیات میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کیلئے سروے کرانے کی ہدایت کر دی۔سروے کے ذریعے نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزید پرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے نجی سیکٹر کے اشترک سے تھری اسٹار ہوٹل ، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز بنائے کا ٹاسک دے دیا، گلیات میں نئے ریزارٹس، نئی چیئرلفٹ ،جدید سہولتوں پر مشتمل نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزرا نے بھی نتھیا گلی میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کردی۔صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شاہرام تاراکئی نتھیا گلی میں نئے پوائنٹس ڈھونٹے رہے۔دونوں صوبائی وزرا نے نتھیا گلی کو مزید پر کشش بنانے کے لئے نئی نئی جگہوں کا مشاہدہ کیا، وزیر اعظم کو صوبائی حکومت علاقے بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے سروے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کی سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں،حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو برو¿ے کار لا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہفتہ کو گورنر خبیر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ملاقات میں انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے پیش رفت اور اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت انضمام شدہ علاقوں میں صحت، تعلیم، امن و امان ودیگر سہولیات کی فراہمی اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکے اور ان علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے پس ماندہ مقامات اور انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیارکی جائے تاہم پس ماندہ علاقوں کی ترقی اور کمزور طبقوں کی معاونت پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کی سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو برو¿ے کار لا سکیں۔وزیرِ اعلی خیبر پختونخواہ نے انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے جاری منصوبوں اور خصوصاً صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv