لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لیگل ایڈوائزر اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ قصور میں محلے کی لڑکی رمشائ سے محبت اور شادی کے جرم میں نوجوان بلال پر لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے جھوٹی ایف آئی آر کٹوا دی گئی موجودہ چیف جسٹس نے جیسے ہی عہدہ سنبھالا تو انہوں نے کہا تھا جھوٹی گواہیوں کے باعث ہمارا نظام عدل تباہ ہو گیا ہے ایسے لوگ فوری قابل سزا ہیں۔یہ کیس بھی جھوٹی گواہی کا شاخسانہ ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری شریعت میں تو پسند کی شادی کی ممانعت نہیں اس کیس میں پولیس فرنٹ مین بنی اور ایف آئی آر درج کر دی کہ نوجوان نے لڑکی کی چھوٹی بہن سے شادی کی جو نابالغ تھی مقدمے میں چھوٹی بہن کا نام بڑی سے تبدیل کیا گیا۔یہ بڑا المیہ ہے بات کچھ ہوتی ہے عدالتوں میں تفتیش میں ثابت کچھ کر دی جاتی ہے۔لڑکے پر زیادتی کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی جبکہ جس لڑکی سے اس نے شادی کی تھی اس کی بغیر طلاق آگے شادی کر دی گئی جو شریعت کا مذاق ہے۔پولیس کے ساتھ عدالتی نظام بھی ذمہ دار ہے جو بڑا کمزور ہے۔عدالت کو گمراہ کرنے غلط تفتیش پر ذمہ دارااان کو پینل کورٹ سیکشن193 کے تحت سات سال قید ہو سکتی ہے۔یونین کونسل ،نکاح رجسٹرار یہ گورنمنٹ ریکارڈ کے محافظ ہوتے ہیں ان کے خلاف تواینٹی کرپشن،فراڈ ،جھوٹے معاملات پر ان کے خلاف پینل کورٹ میں مقدمہ چل سکتا ہے۔بغیر طلاق دوبارہ شادی داماد پر جھوٹا کیس بڑا گھنا?نا کھیل ہے۔ہمارا سسٹم ڈیڈ ہو گیا۔نکاح رجسٹرار چوبیس گھنٹے جیب میں مہریں رکھتے ہیں بغیر تحقیق کے نکاح ناموں پر مہر لگا کر پیسے بنا لیتے ہیں۔ عورت کی بغیر طلاق دوسری شادی زنا ہے بچے بھی ہوگئے۔دونوں لڑکیوں کے والدین ذمہ دار ہیں پولیس کو تو پیسے چاہئیں۔غربت کا یہ مطب نہیں بے غیرت بن جائیں۔مدعی کو چاہئے مجسٹریٹ اور اینٹی کرپشن میں درخواست دے۔انہوں نے کہا اصل علمائے کرام ایسے جعلی کام نہیں کرتے۔نادرا میں جعلی نکاح نامے،شناختی کارڈ بھی بن رہے ہیں۔72سال سے ہم معلق ہیں پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکا۔ سینئر صحافی ضیائ شاہد نے کہا صرف پولیس ہی نہیں ہمارے لوگ بھی قابل اصلاح ہیں۔لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کی دوسری شادی بھی کر دی یہ سب کیا ہو رہا ہے آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔اس معاملے پر میں نے اپنی ٹیم کے انچارج کو دوبارہ تحقیقات کرنے کو کہا جس کے لئے انہوں نے ایک ہفتہ مزید لیا لیکن رزلٹ وہی نکلا یہ بڑا ظلم ہے پولیس کون ہوتی ہے لوگوں کے گھروں میں گھس کر نکاح تڑوائے اور پھر نکاح کرائے۔میں علمائ مساجد کا بڑا احترام کرتا ہوں بشرط وہ خود بھی اس قابل بنیں ایسے معاملات میں نکاح خواںپرلے درجے کا قانون شکن بن جاتا ہے۔جب میں جنگ میں ہوا کرتا تھا ایک دن خبر آئی اداکارہ انجمن نے شادی کر لی جب رپورٹر نے انجمن سے پوچھا تو انہوں نے کہا میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہم نے خبر کے ساتھ نکاح نامہ چھاپ دیا بعد میں پتہ چلا جس نے شادی کرائی وہ جعلی شادیاں کرانے کا ماہر تھا۔حالانکہ خفیہ شادی کوئی شادی نہیں ہوتی یہ تو اعلانیہ ہوتی ہے یہ کیا بات ہوئی نکاح کا کوئی گواہ ہی نہ ہو صرف نکاح خواں ہی موجود ہو۔شرح تو صحیح کام پر مجبور کرتی ہے لیکن اسے جعلی شادیوں کا ذریعہ بنا دیا گیا۔پورا کیس لے کر وزیر قانون راجہ بشارت کے پاس جائیں انہوں نے کہا ہے ہیومین رائٹس واچ پروگرام میں جو کیس آئے گا اس پر کارروائی کروں گا۔چینل فائیو کے نمائندے سجاد انصاری نے بتایا کہ بلال نے تھانہ میں اپنے سسر کے خلاف نکاح پر نکاح کی درخواست دے دی ہے لیکن ابھی تک پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔ٹی ایس آر عمران اور پولیس کی ملی بھگت سے یہ سارا معاملہ ہوا۔بلال نے بتایا میں نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی اگر ایسا کرنا ہوتا تو ہائیکورٹ جا کر شادی کیوں کرتا۔میرے ساتھ زیادتی ہوئی نکاح کے جعلی کاغذات بنوائے گئے میں ساڑھے چار ماہ جیل میں رہا جب واپس آیا تو پتہ چلا بغیر طلاق میری بیوی کی شادی کہیں اور کر دی گئی۔میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔ لڑکے کی ماں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو سسرالیوں نے تھپڑ بھی مارے اس پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا حکومت ہمیں ہر حال میں انصاف دے۔