تازہ تر ین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ منسوخ ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ

برسٹل (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا، شدید بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق برسٹل گراﺅنڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ مسلسل بارش کے باعث انتظامیہ نے منسوخ کردیا۔میچ منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ میں ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا، ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم اب اس کی منسوخی کا اعلان کردیا گیا ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آج برسٹل میں رات تک مسلسل بارش ہوگی، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی دو میں سے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ورلڈکپ میچز میں اب تک 7 بارآمنے سامنے آئے ہیں اور پاکستان نے ساتوں میچزمیں سری لنکا کو شکست دی ہے ، تاہم آج برسٹل میں تیز بارش کے سبب میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv