لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں عوام سے ہوں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں۔سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا۔ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دوردراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا۔نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے۔ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی وسائل ضائع کیے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے نئے پاکستان میں عوام کی بنیادی ضرورتیں پورا کرنے پر فوکس کیا ہے۔ہم ہر علاقے کی یکساں اورمتوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔میرا تعلق آپ سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔عوام کی خدمت میرے خون میں شامل ہے۔
































