اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹوئٹر پر جاری لفظی جنگ نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر دیا۔ بلاول زرداری کی جانب سے دہشتگردوں کی مذمت کرنے پر فواد چوہدری نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ خر قمر واقعہ پرمحسن داوڑ کی حمایت اور آج کے نامعلوم قاتلوں کی مذمت سے بلاول بھٹو کی دوہری سیاست ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ شہدا کے خون پر سیاست کر رہے ہیں؟ اس کے جواب میں بلاول زرداری، فواد چوہدری پر برس پڑے اور اوپر تلے کئی ٹویٹس کر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کا رہنما دہشت گردوں کو بھائی کہتا تھا میں اس وقت بھی فوج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس کو تسلسل کہتے ہیں جس کا آپ کو کچھ علم نہیں، محسن اور علی وزیر ارکان اسمبلی ہیں، دہشت گرد نہیں۔ بلاول کا غصہ پھر بھی ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے اگلےٹویٹ میں لکھا کہ بطور ایک وکیل کے آپ بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آئین کی شق 10 اے کے تحت ہر شخص کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ور بھگوڑوں کو دوہری سیاست پر بات نہیں کرنی چاہیے، آپ کا وزیرداخلہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے اور ریلوے کا وزیر کالعدم تنظیموں کی حمایت کرتا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول کی جانب سے نامعلوم حملہ آور کی مذمت دوغلی سیاست ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے چیک پوسٹ پرحملے پرمحسن داوڑ کی حمایت کی تھی، کیا وہ شہدا کے خون پر سیاست کر رہے ہیں؟۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں فوج کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پھر ایک جوان وطن پر قربان ہو گیا، پوری قوم دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والا جوان کے اہل خانہ کے غم برابر کی شریک ہے۔چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں، ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں سے قائم امن دہشت گرد پھر چھیننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں فوج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر ایک جوان دھرتی پر قربان ہوگیا پوری قوم شمالی وزیرستان کے شہید اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ دھتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں پیپلزپارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
































