تازہ تر ین

پہلے میچ میں بری کارکردگی پر پوری قوم کو مایوسی ہوئی: اکرم رضا کی ” گگلی “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بیوروچیف لندن امداد حسین شہزادنے چینل فائیو کے پروگرام گ±گلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2019ئ ، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں کارکردگی بے حد مایوس کن رہی۔ پاکستانی کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد جوش و جذبہ اور امیدلیکر موجود تھی جو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے شدید مایو س ہوئی۔ پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن صرف 105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔میچ کے آغاز میں کھلاڑیوں کا مورال بلند تھا مگر جب کھلاڑی میدان میں آئے تو لگا ٹیم کو نظر لگ گئی ہے۔پاکستان کے پہلے میچ کے لیے آج شائقین کرکٹ نے فائنل اور سیمی فائنل میچوں سے زائد قیمت کی ٹکٹیں خریدیں مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے 105رنز پر آ?ٹ ہوتے ہی شائقین مایوسی میں اسٹیڈیم چھوڑ کر جانے لگے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلے میچ میں مایوس کارکردگی کی قوم کو امید نہیں تھی۔ کرکٹ کے شوقین عوا م اور بڑے سابق کھلاڑی بھی اس کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو آنے والے میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی ،ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پانچ سے چھ میچز جیتنا بہت ضروری ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میچ ہارنا افورڈ نہیں کر سکتی۔ کرکٹ ٹیم مینجمینٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتر سلیکشن کرنا ہوگی۔ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی ہے ، قوم مایوس نہ ہو۔ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں ابھی بہت مواقع ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پوری محنت اور بھرپور کارکردگی لیکر میدان میں اتریں کامیابی ہماری ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم صلاحیت رکھتی ہے کہ ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنا سکے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے تمام سابق کرکٹرزاور پاکستانی قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں انکے ساتھ کھڑی ہے۔ سرفراز اینڈ کمپنی کو اگلے میچز میں اپنی تمام صلاحیت بروئے کار لانی چاہیے۔ امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv