تازہ تر ین

آصف زرداری نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا جرات آنکھیں ملائیں: طارق ممتاز ، 62اور 63کی شق سیاستدانوں پر لاگو ہو سکتی ہے، تو چیئرمین نیب پر کیوں نہیں: ضمیر آفاق ، زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا اہم اقدام: عبدالباسط ، پاکستان کرکٹ ٹیم میں اداکار بہت ہیں: آغا باقر، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارعبدالباسط خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پہلے ورلڈ کپ میچ میں ہار سے پوری قوم اداس ہے۔ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا اہم اقدام ہے مگر عدالت مضبوط ثبوتوں پر ہی زرداری کی رفتاری کا عندیہ دے گی۔ بلاول بھٹو اپنے کرپٹ والد کو سپورٹ کرنے والا بدقسمت بچہ ہے کیونکہ اسکے پاس اور کوئی راہ نہیں۔ آصف زرداری کی گرفتاری سے مولانا فضل الرحمان بہت ناراض ہونگے۔عید کے بعد ہڑتالیں، دھرنے، شور شرابے اور جھگڑے ہوں گے مگر اب اس ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، سٹیٹس کو اب نہیں چلنا چاہیے۔ ملک کو لوٹنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہیئے۔پارلیمنٹ کیا ملک دشمن محسن داوڑ اور خواجہ صاحب کے پروڈکشن آرڈر ایشو کرنے کی بحث کے لیے ہی رہ گیا ہے؟عوام کے ایشو بہت بڑے ہیں۔ این ایف سی، دہشتگردی، خواتین کے ریپ اور قتل کے واقعات پر قانون سازی کے لیے اسمبلی میں کوئی بحث نہیں کی گئی۔پاکستان مشرق اور مغرب سے دشمنوںمیں گھرا ہوا ہے، مودی دوبارہ اقتدار میں آگیا ہے۔ ان ایشوز پر سوچنے کی بجائے پارلیمنٹیرینز آپس میں دست و گریبان ہو رہے ہیں۔ وزیرستان علاقہ غیر رھا ہے ، افغان ٹریڈ، اغوا برائے تاوان ، اسلحہ سمگلنگ یہیں سے ہوتی تھی، داوڑ فیملی آدھے اسلام آباد کی مالک بن چکی ہے ، اب فوج انکی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے تو یہ کہتے ہیں فوج وزیرستان سے نکل جائے۔ بھارت کی دیرینہ خواہش ہے کہ او آئی سی کا ممبر بنے مگر شاہ محمود قریشی نے سائیڈ لائن پر بھارت کی خواہش کے خلاف کشمیر پر قرارداد پاس کرائی ہے۔ ایران پر اگر امریکی حملہ ہوا تو پاکستان اور سی پیک متاثر ہوں گے اور نتیجہ تیسری جنگ عظیم میزبان کالم نگار آغا باقر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بہترین کردار سازی کی تربیت دیتا ہے مگر قومی اسمبلی اجلاس میں اہل اقتدار آج آپس میں گتھم گتھا تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں اداکار بہت ہیں جو گیند چھوٹ جانے ، کیچ چھوٹ جانے پر ایکٹنگ کرتے ہیں۔ سیلز ٹیکس پورا پاکستان دیتا ہے۔ کالم نگارطارق ممتاز کاکہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا جرات ہے کہ مجھے بلائے۔ انہیں بلانے پر وہی غنڈہ گردی ہوگی جو بلاول کی پیشی کے دوران ہوئی۔ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے متحد ہے ، عوامی مسائل کے حل کے لیے نہیں۔ ہمارے ملک کے سیاستدان طوائفیں ہیں۔ شریف خاندان سعودیہ میں اپنے بزنس کی بات کرنے جاتے تھے۔ مگر عمران خان کی گارنٹی ہے کہ انہوں نے وہاں ہر بات پاکستان کے مفاد میں کی ہوگی۔ وہ اشرافیہ جسے ٹیکس دینا چاہیے وہ نہیں دیتے۔روزانہ پیٹرول بم گرانے کی بجائے حکومت عوام پر ایٹم بم گرا دے۔ تجزیہ کارضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ 62,63کی شق سیاستدانوں پر لاگو ہوسکتی ہے تو چیئرمین نیب پر کیوں نہیں؟وہاں تمام قانون و احتساب خاموش ہو جاتا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات کا اب تک ثابت نہ ہونا اور مفروضے ہی رہنا اداروں کی نااہلی ہے۔ طوائفیں بااصول ہوتی ہیں ، ہمارے سیاستدان بنا اصول لڑتے ہیں۔ محسن داوڑ اور علی وزیر پشتون عوام کی اسمبلی میں آواز ہیں۔پارلیمنٹ ہی انکے مسائل کے حل کے لیے بہترین فورم ہے۔ عمران خان قومی خزانے پر جتھوں کیساتھ عمرہ کرنے گئے ہیں اور وہاں ملکی ایشوز پر بات کرنے کی بجائے جھوٹ بولتے ہیں کہ صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں۔ اوآئی سی اجلاس سعودیہ ایران کشیدگی میں پاکستان کے کردار کے لیے ہورہاہے۔ پاکستان اگر کسی کی حمایت کرتا ہے تو مستقبل میں نئی دہشتگردی جیسی جنگ میں چلا جائے گا۔بھارت او آئی سی کا ممبر بن جائے تو اچھا اقدام ہوگا کیونکہ دنیا مفادات پر چل رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کیساتھ حکومت عوام کی آمدنی بڑھنانے کی طرف توجہ دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv