تازہ تر ین

او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ کے چیف سیکرٹری وہیب بن محمد السہلی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ 31 مئی کو مکہ میں ہونے والے او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔اجلاس کا عنوان ’مکہ سمٹ‘رکھا گیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv