گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)شک کی بنائ پر پانچ قریبی رشتے داروں کا دوبچوں کی ماں کیساتھ گینگ ریپ حوا کی بیٹی کب تک لٹتی رہے گی اہل خانہ کا سی پی او آفس کے باہر روڈ بلاک کرکے احتجاج پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان گرفتار تو کرلئے مگرتھانے میں پروٹوکول متاثرہ خاندان کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی پی او آفس کے باہر تھانے دھلے کے علاقہ محلہ دیندار کے رہائشیوں کا احتجاج ان کا موقف کہ ہماری بیٹی سعدیہ جس کی شادی آٹھ سال قبل ہوئی دوبچوں کی ماں بتائی جاتی ہے بدفعلی کے جرم میں رشتے داروں نے پنچائیت لگائی اور پنچائیت نے فیصلہ کیا کہ پانچ فرد باری باری متاثرہ خاتون کیساتھ زنابالجبر کریں جنہوں نے باری باری سعدیہ کیساتھ زیادتی کی اہل خانہ فریاد لیکر تھانے دھلے گئے تو ایس ایچ او نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ تو درج کرکے ملزمان کوحوالات میں بند کردیا مگر متاثرہ خاتون کے ورثا ئ کا کہنا ہے کہ ملزمان تو پولیس نے گرفتار کرلئے مگر تھانے میں ملزمان کو مکمل طور پرپروٹوکول دیا جارہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ عورت نے الزام لگایا ہے میرے ساتھ زیادتی کی ہے ہم نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان میں متاثرہ خاتون ،اس کے دوسگے دیور ایک بہنوئی دوچچا سسرشامل ہیں سب ملزم اورمتاثرہ خاتون کا ڈی این ٹیسٹ آنے کے بعد تمام حقائق سامنے آئیں گئے کس کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔گرفتار ملزمان میں ریاض، ارشد، معراج، حبیب، شہزاد شامل ہیں ، گوجرانوالہ ناجائز مراسم کے شبہ پر پنچائت نے میری بہن کو اجتماعی زیادتی کی سزا سنادی،ملزمان کہتے ہیں ہم نے اس کو سبق سکھایا ہے ، خود ساختہ پنچائتی فیصلے کے بعد ملزمان نے میری بہن کو کمرے میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان زیادتی کے بعد کھڑے ہوکر ہنستے رہے ،متاثرہ خاتون کے بھائی کا بیان متاثرہ خاندان کا سی پی او آفس کے باہر پنچائتی فیصلے کیخلاف احتجاج گوجرانوالہ متاثرہ خاندان کی سڑک پر رو رو کر وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم سے انصاف کی دہائی۔