تازہ تر ین
googly111

پاکستانی باﺅلنگ بیٹنگ فارم میں، پرفارمنس نہ دینے کا کوئی جواز نہیں: آفریدی ، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کی تیاری اچھی ہے پاکستانی ٹیم کی اتنی اچھی نہیں: اکرم رضاکی ” گگلی “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہا کہ چار سال بعد ورلڈ کپ ہوتا ہے کھلاڑیوں کو اس کی اہمیت کا پتہ ہوتا ہے ورلڈ کپ کے میچز میں کھلاڑیوں کو بڑی ذمہ داری سے کھیلنا ہو گا میرے خیال میں پاکستانی ٹیم میں با?لنگ اور بیٹنگ کا توازن قدرے بہتر ہے لہذا اب پرفارم بھی کرنا چاہئے۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ با?لرز جو کھلائے جاتے ہیں سب کے سب بہتر اور پورا زور لگا کر با?لنگ کریں کوئی کمی بیشی بھی ہو سکتی ہے لیکن مجموعی طور پر با?لنگ بہتر ہونی چاہئے تبھی ہم دوسری ٹیموں کو ٹف ٹائم دے پائیں گے۔ویسے بھی کپتان کے پاس ہر وقت یہ اختیار ہوتا ہے اچھی با?لنگ نہ کرنے والے کو تبدیل کر دے سب کو پتہ ہونا چاہئے اگر با?لنگ اچھی نہیں کرتے تو کپتان کے پاس اور آپشنز بھی ہیں۔اپنے ہواس کو کنٹرول کرنے والا ہی کھلاڑی بنتا ہے۔سا?تھ افریقہ کی ٹیم میں بڑے زبردست کھلاڑی ہیں لیکن بڑا ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ کی تیاری اچھی ہے لیکن پاکستان کی تیاری کوئی خاص نہیں۔نیوزی لینڈ کی با?لنگ بہت اچھی ہے۔نئے بال سے کھلاڑیوں کو آ?ٹ کرنے والے با?لرز مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ مایہ نازکرکٹرشاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا پاکستانی ٹیم کا کمبینیشن بڑا اچھا ہے سب سے اچھی بات یہ ہے بیٹسمین فارم میں ہیں جبکہ با?لنگ میں بھی ہم نے جدوجہد کی ہے تاکہ بہتر پرفارم کر سکیں۔پاکستان کی ٹیم میں توازن ہے لہذا کھلاڑیوں کے پاس پرفارم نہ کرنے کاکوئی جواز نہیں۔ٹیم سے امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔پاکستانی ٹیم کی باڈی لینگوئچ میچ جتوا دیتی ہے۔دبا? میں ہی کرکٹر کا پتہ چلتا ہے۔ورلڈ کپ کے حوالے سے کئے گئے چینل فائیو کے سروے میں عوامی رائے معلوم کی گئی پاکستانیوں نے ورلڈ کپ کے حوالے سے مختلف ٹیموں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا بیشتر شہریوں نے انگلینڈ کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا کچھ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو فیورٹ کہا۔شہریوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ بہتر ہے۔ایک شہری نے کہا حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان چوتھے یا پانچویں نمبر پر ہے۔چینل فائیو کے خصوصی پیکج میں بتایا گیا کہ گزشتہ میچز میں جنوبی افریقہ کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی حالانکہ اس کے پاس بڑا زبردست سکواڈ ہے بیٹنگ با?لنگ فیلڈنگ کسی بھی حوالے سے ٹیم کمزور نہیں۔ورلڈ کپ 2015میں آخری اوور میں کچھ سکور درکار تھے لیکن نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے چھکا مار کر جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔شاید جنوبی افریقہ کا بڑا مسئلہ مائنڈ سیٹ کا ہے جس کے حل کے بغیر جنوبی افریقہ آگے نہیں جا سکتی۔ جنوبی افریقہ ٹیم میں پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جو گزشتہ دوورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں یعنی تجربے کار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv