لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی ظفر نے حمد ونعت پر مبنی کلام جاری کردیا، یہ کلام ان کے سفرِ عمرہ کے احساسات پر مبنی ہے، گلوکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے احساسات بیان کرنے سے قاصر ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ جو کچھ انہوں نے اپنے سفر میں محسوس کیا ، یہ حمدو نعت اس کا ایک حصہ ہے ، اللہ ہم سب اپنے رحمتیں نازل کرے اور اس کلام سے امن کو فروغ ملے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ اس سال کے آغاز میں انہوں نے عمرے کی نیت سے مکے اور مدینے کا سفر کرنے کی سعاد ت نصیب ہوئی، اور وہاں جو ان کے محسوسات تھے وہ انہوں بیان نہیں کرسکتے ، یہ تازہ کلام ان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔اس کلام کو علی ظفر نے خود تحریر کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری اور ایڈیٹ کے فرائض حسن بادشاہ نے انجام دیے ہیں، کلام کی مکسنگ اور ماسٹرنگ آکاش پرویز نے کی ہے جبکہ موسیقی بھی علی ظفر نے ہی دی ہے۔اس حمد و نعت پر مبنی کلام میں ووکل علی ظفر کے ہمراہ ، دانیال ظفر، حسن بادشاہ ، عمر دز، مہروز گیلانی اور علی جی نے انجام دیے ہیں۔ اس کلام کو سوشل میڈیا پرعوام کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔