لاہور (ویب ڈیسک)ورلڈکپ 2019 کے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر جنید خان نے منہ پر ٹیپ لگا کر منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرادیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرا دیا، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی جس میں منہ پر سیاہ ٹیپ لگا ہوا ہے، ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ”میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے“۔واضح رہے کہ جنید خان کو ٹیم سے باہر کر کے سلیکٹرز نے محمد عامر کو منتخب کیا ہے۔