تازہ تر ین

سی پیک سونے کی کان ہے ، روڈ بیلٹ منصوبہ پر پروپیگنڈا غلط فعل ہے : اسد عمر

بیجنگ(آئی این پی )چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یہ پاکستانی عوام کی ضروریات پوری کرسکتا ہے ، سی پیک سے چین اور پاکستان دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا ہے ،بعض ممالک چینی سرمایہ کاری کے بارے میں دوہرا معیار رکھتے ہیں اور اس پر قرضوں کا جال کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے چینی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کھلی منافقت ہے جو چین کو بدنام کرنے کےلئے کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری دوطرفہ ہے ،یہ چین کےلئے بھی اچھی ہے اور دیگر ممالک کےلئے بھی فائدہ مند ہے۔ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ نے سی پیک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک میں یہ ایک بڑا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت کئی منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں تاہم بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے ،توانائی کے منصوبے اور شاہراہوں کے نیٹ ورک کے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv