تازہ تر ین

لانگ مارچ نہیں لونگ مارچ ، دو نمبر روزہ داروں کو این آر او نہ ملا تو سرجوڑ لیا

لاہور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوروں کا اتوار بازار لگ گیا ہے او ر چور اپنا مال بیچنا چاہتے ہیں ،یہ بازو آز مائے ہوئے ہیں اور چوروں کی امداد ستائش باہمی کچھ نہیں کر پائے گی ، یہ بازو پھیلا کر چلیں یا وکٹری کا نشان بنائیں شریف اور زرداری خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس اکٹھ سے (ن) لیگ کی سیاست کا بھی جنازہ نکل گیا ہے اور اسے پہلے جو پیپلزپارٹی کی نفرت کی سوچ کا ووٹ ملتا تھا وہ بھی سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیا آصف زرداری ان کا لیڈر ہے اور اس سے ن لیگ کے بیانیے کی نفی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ڈیڑھ مہینہ ایسا راگ چھیڑیں گے لیکن حقیقت میں ملک کی تباہی اور غریب کی مشکلات انہی چوروں او رڈاکوﺅں کی وجہ سے ہے ۔ عمران خان نے ان کا مقابلہ کیا ہے اور اچھا ہوا کہ سارے گندے انڈے ایک ہی ٹوکری میں اکٹھے ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک چلانا کسی بھی جماعت کا حق ہے لیکن یہ بازﺅ آزمائے ہوئے ہیں اور یہ دو نمبر لوگ ہیں ۔ میں نے خود شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھااور آصف زرداری بھی اسی لائن میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات جتنی مرضی بگڑ جائیں کچھ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مدارس کے خلاف جو فضا ءبن گئی ہے مولانا فضل الرحمان مولویوں کو اس کےلئے استعمال کر سکتا ہے لیکن اس سے مدارس کو نقصان ہوگا ۔شیخ رشید نے کہا کہ آج گھی، تیل ان بہی چوروں اور ڈاکوو¿ں کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے، سب ایک ہی ٹوکری میں جمع ہوگئے ہیں، یہ عمران خان کے لیے اچھا ہے۔ انہوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ پر بھی تنقید کی، کہا کہ دیکھنا ہے مولانا کتنے مولوی لانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv