صدف (ویب ڈیسک) غم کی گھڑی میں کائرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ صمصام بخاری کا قمر الزمان کائرہ سے اظہار تعزیت، جنازے میں شرکت صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے گھر پہنچ کر ان کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اوردلی افسوس کااظہار کیا اور مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔صمصام بخاری نے قمر الزماں کائرہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کا دکھ ناقابل برداشت ہے اور غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ کائرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی میرے بڑے بھائی قمر الزمان کائرہ کو یہ جانکاہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔