تازہ تر ین

روزے داروں کی کھال اتارنے والے ہوٹل مالکان کیخلاف مظاہرے ،شدید نعرے بازی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) روزہ داروں کی کھال اتارنے والے ہوٹلوں کے خلاف شہریوں کے مظاہرے، گلبرگ، ڈیفنس، مال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر شہریوں نے ہوٹل مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف ایکشن کی بھی اپیل کی۔، گزشتہ روز خبریں و چینل فائیو نے مہنگے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر روزہ دار شہریوں سے کھانے کی کئی گنا قیمت وصول کرنے کے خلاف خبر شائع کی تھی جس پر شہریوں نے ہوٹلوں کے خلاف مظاہرے کئے۔ شہریوں نے کہا تاجروں نے کھانے پینے کی اشیائ میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔چیزیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ ایک شہری نے کہا فود اتھارٹی کو گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لینا چاہئے غریب آدمی کہاں جائے خبریں اخبار نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیفنس گائیا میں 4500پلس ٹیکس فی کس کے حساب سے پہلے نمبر پر کیفے ایلاینٹو 3470پلس ٹیکس فی کس کے حساب سے دوسرے نمبر پر،پی ایف چیگز 2842پلس ٹیکس فی کس کے حساب سے تیسرے نمبر پر ٹوسکینی کورٹ یارڈ 2655پلس ٹیکس فی کس کے حساب سے چوتھے نمبر پر مہنگی سحری و افطاری فروخت کرتے ہیں شہریوں نے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے ایکشن کا مطالبلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سفید پوش طلقے کے لئے بٹ کڑاھی لکشمی 300روپے فی کس جبکہ حاجی بابا ریسٹورنٹ لکشمی چوک 600روپے فی کس، سعود ریسٹورنٹ 500روپے فی کس جبکہ طوبی ریسٹورنٹ ایبٹ روڈ 100 فی کس روپے فی کس وصول کر رہا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv