تازہ تر ین

کانز فیسٹیول کی پانچ بہترین فلمیں: فٹبال، موسیقی اور زندہ لاشیں

نیو یارک(ویب ڈیسک)فلمی ستاروں، نئے چہروں اور بڑے چھوٹے موضوعات کی چکا چوند کے ساتھ 72 واں کین فلم فیسٹیول منگل سے شروع ہو چکا ہے۔ان فلموں کے نمایاں کردار جانے پہچانے زومبیز (زندہ لاشیں)، فٹ بال کے مشہور کھلاڑی اور راک میوزک سٹارز تک ہیں۔ یہاں ہم پانچ فلموں کا تذکرہ کریں گے۔منگل کی شام شہر کے گرینڈ لومئیر تھیٹر میں امریکی ہدایت کار جم جارمش کی مزاح سے بھرپور ڈراو¿نی فلم ’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی۔اس فلم میں چند پولیس والے اور ایک مردہ خانے کی ماہر سینٹر وِل شہر کے ایک بے رونق قصبے کو ’زومبیز‘ کے ہجوم سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لگتا ایسے ہے کہ اس فلم میں بڑے بڑے فلمی ستاروں کو محض مارنے کے غرض سے کاسٹ کیا گیا ہے۔پولیس افسران کا کردار بل مرے، کلوئی سیوونی، اور ایڈم ڈرائیور جبکہ سردخانے کی انچارج کا کردار ٹلڈا سوونٹن نے نبھایا ہے۔ اگی پاپ، سارہ ڈرائیور اور کیرول کین نے زومبیز کے کردار میں نظر آئیں گے، لیکن شاید پہچانے نہ جائیں۔اس سے قبل ایگی پاپ ہدایت کار جم جارمش کے ساتھ سنہ 2016 میں بننے آنے والی امریکی ڈاکیومنٹری فلم ’جمی ڈینجر‘ میں کام کر چکے ہیں۔اور اس نئی فلم میں ایگی واحد میوزک سٹار نہیں ہیں۔ ان کے ساتھ سیلینا گومز، ’وو ٹینگ کلین‘ نامی میوزک بینڈ کے آر زی اے اور امریکی فوک گلوکار ٹام ویٹس بھی اس فلم میں جلوہ افروز ہوں گے۔یہ ان 21 فلموں میں سے ایک ہے جو ’پلم دو¿ور‘ نامی مشہور ایوارڈ کے فائنل میں مقابلے کے لیے فرانس کے 400 سے زائد تھیٹروں میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔یہ فلم آپ کو یا تو بہت ہنسائے گی یا ڈراو¿نے مناظر سے آپ کا دل دہلائے گی۔ اپنا چہرہ چھپانے کے لیے ساتھ کوئی شال لانا مت بھولیے گا!میٹی ڈﺅپ کانز کے مقابلے میں شامل ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون فلم ساز ہیںخواتین ہدایت کار عموماً مشہور ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست میں نظر نہیں آتیں، جبکہ سیاہ فام خواتین فلم ساز تو اس فہرست میں بالکل ہوتی ہی نہیں۔یہی وجہ ہے کہ رواں برس سینیگالی نڑاد فرانسیسی ہدایت کار میٹی ڈﺅپ نے اپنی فلم ’اٹلانٹکس‘ کے ساتھ انٹری مار کر مقابلے میں پہلی افریقی نڑاد سیاہ فارم خاتون فلم ساز ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اس فلم کی مرکزی کردار مام سینے ادا کر رہی ہیں جو سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں رہتی ہیں اور ان کا محبوب بہتر مواقعوں کی تلاش میں کشتی کے ذریعے یورپ جاتے ہوئے لاپتہ ہو جاتا ہے۔اداکار ٹیرن ایگرٹن کہتے ہیں وہ سر ایلٹن جان کو ان کے اچھے اور برے، دونوں روپوں میں دکھانا چاہتے ہیںجمعرات کی رات اس فلم کی نمائش کے لیے موزوں ہے اور اسی روز فلمی ستاروں کا جھرمٹ موسیقار سر ایلٹن جان کی زندگی پر مبنی فلم ’راکٹ مین‘ کی نمائش کے لیے جمع ہوگا۔تاہم برطانیہ میں یہ فلم اس کے ایک ہفتے بعد ریلیز کی جائے گی۔اس فلم کے ہدایت کار ڈیکسٹر فلیچر ہیں، جنھوں نے راک بینڈ کوئین کے گلوکار فریڈی مرکیوری کی زندگی پر 2018 میں ’بوہیمئن ریپسوڈی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بھی سرانجام دیے تھے۔نمایاں پہلو یہ ہے اس فلم کو سر ایلٹن نے اپنے شوہر ڈیوڈ فرنیش کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ ’راکٹ مین‘ کے مرکزی اداکار ٹیرن ایگرٹن نے حال ہی میں بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ سر ایلٹن کو ان کے اچھے اور برے، دونوں روپوں میں دیکھائیں۔متنازعہ میراڈانا اپنے ‘ہینڈ آف گاڈ’ گول کے لیے مشہور ہیںاتوار کو ایک اور کرشماتی شخصیت اور تنازعات کے شکار فٹ بالر ڈیئگو میراڈونا کی زندگی پر مبنی ڈاکومینڑی کانز میں بڑی سکرین کی زینت بنے گی۔ارجنٹینا کے متنازعہ فٹ بالر پر بننے والی یہ ڈاکومینڑی آصف کپاڈیا کی پیشکش ہے، جنھوں نے سنہ 2016 میں گلوکارہ ایمی وائن ہاو¿س پر بنائی گئی فلم کے لیے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔آصف کپاڈیا نے اس سے پہلے برازیل کے مشہور فارمولا-ون کار ریسر ائرٹن سینا کی زندگی اور موت پر بھی ایک فلم بنائی تھی۔
اب وہ میراڈونا کی کہانی بیان کریں گے، جن کے کیرئیر کا سب سے مشہور واقعہ ’ہینڈ آف گاڈ‘ یعنی ’خدا کے ہاتھ‘ کا گول ہے۔لیونارڈو ڈی کیپریو، مارگو رابی اور بریڈ پٹ میں سے ایک نے اپنے تمام سٹنٹ خود کیے ہیں۔ بوجھو تو جانیں!کانز فیسٹیول میں مشہور امریکی ہدایت کار کوئنٹن ٹیرنٹینو کی نئی فلم ’ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ‘ آخری لمحات میں شامل کی گئی۔گذشتہ ماہ جاری کی گئی ابتدائی سلیکشن میں اس کا کوئی ذکر نہ تھا، لیکن فیسٹیول کے منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ امریکی ہدایت کار کی فلم کو بخوشی قبول کریں گے۔اس فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو بظاہر مشہور اداکار برٹ رینلڈز کا کردار ادا کر رہے ہیں، بریڈ بٹ ایک ہالی وڈ سٹنٹ مین بنے ہیں، جبکہ آسٹریلوی اداکارہ مارگو رابی اداکارہ شیرن ٹیٹ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔یہ فلم ایک اداکار اور اس کے سٹنٹ مین کی کہانی بیان کرے گی یہ فلم 21 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اگر یہ فیسٹیول میں ایوارڈ جیت گئی تو یہ واقعی ایک ہالی وڈ طرز کی کہانی بن جائے گی۔کانز فلم فیسٹیول 14 مئی کو شروع ہوا اور 25 مئی تک جاری رہے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv