تازہ تر ین

مایا علی اپنی جوڑی علی ظفر کے چکر میں، بولڈ تصاویروں نے سوشل میڈیا پر ادھم مچا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر اداکار علی ظفر کے ساتھ اپنی بولڈ تصویر شیئر کر کے تنقید کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم ”طیفا ان ٹربل “ کے ہیرو اداکار علی ظفر کے ساتھ اپنی بولڈ تصویر شیئر کی جس کو دیکھنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مایا علی کو رمضان المبارک کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے اس طرح کی پوسٹ سے گریز کرنا چاہیے تھا۔اس طرح کی تصویریں شیئر کر کے مایا علی شہرت کی خواہشمند نظر آتی ہیں، وہ ایک عورت ہیں اور انکو خیال رکھنا چاہیے کہ انکے ایسے اقدام سے معاشرے پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ مایا علی کو اپنے کام کے ذریعے صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیے اس طرح کی قابل اعتراض تصاویر شیئرکرنے سے انہیں کبھی بھی عزت نہیں مل سکتی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv