لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 80ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیج دیا ہے، کھجوروں کا تحفہ سعودی خادم الحرمین شریفین کی طرف سے بھجوایا گیا ہے، کھجوروں کا تحفہ کنٹری فوڈپروگرام کے تحت بھجوایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضرورت مند لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 80ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیج دیا ہے۔کھجوروں کا تحفہ خادم الحرمین شریفین کی طرف سے بھجوایا گیا ہے، کھجوروں کا تحفہ کنٹری فوڈ پروگرام کے تحت بھجوایا گیا۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستانی عوام کے ساتھ دین اور اسلام کا رشتہ ہے۔کنٹری ڈائریکٹر فوڈ پروگرام نے کہا کہ سعودی عرب مستحق لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں پیش پیش ہے۔واضح رہے پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالنے میں مدد کی ہے۔ دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نےآج پریس بریفنگ کے دوران کہ متحدہ عرب امارت نے 3 ہزار سے زائد قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔ان میں سے 572 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں جو دبئی،العین، فجیرہ اور شارجہ میں مختلف جیلوں قید ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے یو اے ای حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور واپسی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد اچھی خبر سنائیں گے۔ امریکا کی جانب سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ امریکا سے ڈی پورٹ ہونے والے 50 پاکستانی گزشتہ روز چارٹر فلائیٹ کے زریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔دریں اثناں رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب اورخلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2018ءتک سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4175.32 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4090.12 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایاتھا۔یوں ایک سال کے عرصہ میں سعودی عرب میں قمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 2.083 فیصد اضافہ دیکھنے میں ا?یا۔