اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ، اس دوران وزیر اعظم گزشتہ اجلاسوں میں فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کے وزرا ملاقات کریں گے۔وزیراعظم پاکستان اپنے دورے کے دوران گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ بھی لیں گے۔