تازہ تر ین

معیشت کی ترقی کیلئے وزیر سائنس نے آسان ترین حل نکال لیا

کراچی (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کو اوپر لے جانے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا پڑے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہی معیشت کو اوپر لے کر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں لوگ پاکستان کو کم تر سمجھتے ہیں لیکن اس خطے میں سویت یونین کے بعد خلا میں جانے والا دوسرا ملک پاکستان ہی تھا جس نے 1962 میں راکٹ خلا میں بھیج کر یہ مقام حاصل کیا تھا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت نے خلا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کا تجربہ کیا ہے ، تاہم پاکستان بھی بہت جلد خلا میں جاکر یہ مقام حاصل کرلے گا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ہبل دوربین پاکستان نے بھیجی یا امریکا نے جس پر انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہبل دوربین امریکا کے خلائی ادارے ناسا کا ایک پروگرام ہے اور پاکستان کے اسپارکو کا بھی ان سے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں اسپیس سے متعلق ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے اور آگے ہی رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم تر نہ سمجھیں، پاکستان میں بڑے بڑے سائنس دان اور ماہرین موجود ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv