تازہ تر ین

نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لی: صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سیدصمصام بخاری

لاہور(صدف نعیم سے)صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لی ،ہمارے ملک میں بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتےپی ٹی آئی اور سابق حکومتوں میں یہی فرق ہے کہ ہم بہترین بلدیاتی نظام کے ذریعے جمہوریت کی پنیری کو مضبوط بنارہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک جس سیاسی حکومت نے بھی نام نہاد بلدیاتی ادارے قائم کئے ان سب سے مشرف کے بلدیاتی سسٹم نے زیادہ بہتر طور پر ڈیلیور کیا۔ آج اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ملک میں بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبہ خیبرپختونخوا کی طرز پر پنجاب میں تاریخ کا بہترین لوکل باڈیز سسٹم لا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا المیہ یہ ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنی کرپشن کو تحفظ دینا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لئے دنیا بھر میں ترقی پذیرملکوں کو ترقی یافتہ ملکوں میں بدل دینے والے بلدیاتی نظام کو بھی تباہی کی بھینٹ چڑھانے کے لئے تیار رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور سابق حکومتوں میں یہی فرق ہے کہ ہم صاف و شفاف بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے جمہوریت کی پنیری کو مضبوط بنانے اور عوام کے مسائل کا پائیدار حل نکالنے پر یقین رکھتے ہیں۔سید صمصام بخاری نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت قائم ہونے والے پنچائیت سسٹم اور نیبر ہڈ کونسلز مکمل با اختیار ہوں گی۔نیا بلدیاتی سسٹم کسی لحاظ سے آڈٹ سے مبرا نہیں ہوگا۔ اس نظام پر چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک اور عوام کو درپیش مسائل سے موثر انداز سے نمٹ رہی ہے۔ ہماری حکومت نے رمضان المبارک میں مہنگائی کی روک تھام کے لئے وزراءکی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، مشیر اور معاونین خصوصی بھی یہی خدمات سرانجام دیں گے۔ انتظامی مشینری ہر ضلع کے اچانک دورے کرے گی اورگرانی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف موقع پر کاروائی ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv