تازہ تر ین

سابق کپتان شاہد آفریدی کی کتاب ”گیم چینجر“ نے پاکستان کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ، سنسنی خیز انکشافات

لاہور(نیٹ نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی کی کتاب ”گیم چینجر“ نے پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کر رکھا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں اپنے ابتدائی کیرئیر کے بارے میں بتاتے ہوئے شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ون ڈے میں تیز ترین سنچری بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنائی۔ انہوں نے لکھا سچن ٹنڈولکر نے اپنا بلا وقار یونس کو دیا کہ اور کہا کہ سیالکوٹ سے ایسا ایک بیٹ ان کو بنوا کر دیں۔ وقار یونس نے سچن کا بلا شاہد آفریدی کو تھما دیا جس سے انھوں نے اپنے کیرئرکی مشہور زمانہ تیز ترین سنچری کی۔ شاہد آفریدی نے سنتیس گیندوں پر ایک سو رنز بنائے تھے۔ شاہد آفریدی کی سوانح حیات گیم چینجر کے لکھاری وجاہت سعید خان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ شاہد آفریدی نے درست وقت کےلئے سنبھال کے رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے تنقید کے ساتھ تعریف بھی کی ہے۔ جس کا اندازہ قاری کو پوری کتاب پڑھنے کے بعد ہی ہوگا۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کئی راز فاش کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں جہاں مختلف لوگوں پر تنقید کی وہیں اپنی زندگی سی متعلق دلچسپ قصے بھی بیان کیے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شروع سے ہی پارٹی کرنے کا شوق تھا۔ دورہ آسٹریلیا میں نائٹ کلب گیا تو ساری رات لڑکی سے باتیں کی۔ آفریدی نے اپنے دل ٹوٹنے کا واقعہ شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 کی دہائی میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھا، اس دور میں موبائل نئے تھے اور بہت مہنگے بھی تھے۔ اس لڑکی کی آواز سننے کے لیے پیسے بھی بہت اڑائے اور کئی مہینوں تک فون پر بات کرنے کے بعد ملنے کا پلان بنایا۔ شاہد آفریدی نے اس واقعے کا ڈراپ سین لکھتے ہوئے کہا کہ جب اس لڑکی سے ملاقات ہوئی تو وہ لڑکا نکلا جو کہ لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا۔ اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔ پاکستان کے مایہ ناز آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اور انکشاف بھی کیا۔ اپنی کتاب میں شاہد آفریدی بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ دورہ آسٹریلیا کے دوران انہوں نے ایک نائٹ کلب کا دورہ کیا تھا۔ نائٹ کلب کے دورے کے دوران ان کی ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی تھی۔ بعد ازاں اس لڑکی سے ان کی کئی گھنٹوں تک بات چیت ہوتی رہی۔ پھر ایک دن وہ لڑکی اچانک میرے گھر پہنچ گئی۔ لڑکی دلہن بن کر میرے گھر پہنچی اور میرا ہاتھ پکڑ کر بولی کے چلے مسجد اور مجھ سے نکاح کر لو۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ انہوں نے اس لڑکی سے بہت مشکل سے جان چھڑوائی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv