لاہور (وقائع نگار) سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن آغا نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید ہے نومنتخب قیادت آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے سینئر نائب صدر امتنان شاہد کے لئے خاص طور پر نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے یہ جتنا مضبوط ہو گا ملک اس قدر مضبوط ہو گا۔ اور حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور سینئر صحافیوں پر مشتمل سی پی این ای کی ٹیم اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
