لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ حارث سہیل کوتھوڑا وقت چاہئے جس کے بعد وہ فارم میں آ جائے گا اسے چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہئے۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز اب وہ بیٹسمین نہیں رہا جیسا پہلے تھا ٹی ٹونئٹی پر جو پانچویں نمبر پر آتا ہے وہ بڑا کھلاڑی ہوتا ہے اسے پندرہ،بیس گیندوں پر چالیس سے پچاس سکور کرنا چاہئے اب تو کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں ایک بال پر تین چار سکور کرتے ہیں۔ چھٹے نمبرو پر اس کھلاڑی کو آنا چاہئے جس پر اعتاد کیا جا سکتے ،عماد وسیم کو ساتویں نمبر پر آنا چاہئے۔حسنین کو ٹیم میں نہیں ڈالنا چاہئے وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے مانوس نہیں ۔ میرے خیال میںشاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔
