تازہ تر ین

نئے بلدیاتی نظام کو تقویت دینے کے لئے ہر شہر، قصبے او رتحصیل میں میئر کا براہ راست انتخاب ہوگا۔صوبائی وزیر بلدیات راجہ بشارت

لاہور(صدف نعیم سے) صوبائی وزیر بلدیات راجہ بشارت نے نئے بلدیاتی نظام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام کو تقویت دینے کے لئے ہر شہر، قصبے او رتحصیل میں میئر کا براہ راست انتخاب ہوگا – ماضی میں کونسلرز کی محدود تعداد میئر کا انتخاب کرتی تھی جس سے بے شمار خرابیاں جنم لیتی تھیں اور کرپشن کے دروازے کھلتے تھے اس کے برعکس نئے نظام کے تحت براہ راست انتخاب میں میئر ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر منتخب ہوگا جس سے جمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا – انہو ں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں متعارف کرایاجانے والا اپنی طرزکا پہلا بلدیاتی نظام ہوگا جو استنبول او رلندن جیسے ترقی یافتہ شہروں میں عوام کی ضروریات کماحقہ پوری کررہاہے ،نئے بلدیاتی نظام کے دائرہ کار کے مطابق قائم ہونے والی ویلج کونسل کی اوسط آبادی 3500 ہوگی جبکہ سابقہ بلدیاتی نظام میں بنیادی یونٹ یونین کونسل کی اوسط آبادی 22 ہزار افراد تھی -سابقہ نظام میں بلدیاتی ادارو ں کے لئے مختص کئے گئے فنڈز عوامی مسائل پر خرچ ہونے کی بجائے حکمرانوں نے اپنے سیاسی مفادات کی نذر کردیئے جبکہ نئے بلدیاتی نظام میںعوامی مسائل کے حل کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv