لاہور(صدف نعیم سے) ڈپٹی اسپیکر نے ن لیگی ایم پی اے عظمی بخاری کی رکنیت بھی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا،اجلاس میں صمصام بخاری، محسن لغاری، مخدوم عثمان، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور دیگر نے شرکت کی،اسمبلی سیکرٹریٹ نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مزید اراکین کی نشاندہی کی،عظمی بخاری کے علاوہ مزید اراکین نے بھی ہنگامہ آرائی کی،کم سے کم چار اراکین کی رکنیت معطل کی جانی چاہیے، ویڈیو میں ن لیگ کے کئی اراکین ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔

































