تازہ تر ین

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پا ل سنگھ نے اپنے ایک ملازم کو عمرہ کی سعادت پر بھیج دیا

لاہو ر (صدف نعیم)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے بین المذہب ہم آہنگی کی مثال قائم کر دی ،تفصیلا ت کے مطا بق مہندر پال سنگھ ویر جی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے اپنے ایک ملازم کو عمرہ کی سعادت پر بھیجا۔مہندر پال سنگھ نے خلیل بھٹہ کے عمرہ کے تمام اخراجات ادا کئے۔خلیل بھٹہ مہندر پال سنگھ کے پاس دوکان پر ملازمت کرتا ہے۔خلیل بھٹہ یتیم ہے اور غریب ہے۔خلیل بھٹہ اپنی والدہ کے ہمراہ بیت اللہ شریف کی زیارت کے آج رات ملتان سے روانہ ہوگا۔خلیل بھٹہ نے سرائیکی زبان میں مہندر پال سنگھ ویر جی کا شکریہ ادا کیا۔یا د رہے کہ مہندر پال سنگھ نے 2015 میں رمضان شریف میں افتاری دسترخوان بھی شروع کیا۔جو بین المذہب ہم آہنگی کی زندہ مثال بنا۔اور ہر سال دنیا اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں سکھ برادری کی طرف سے رمضان شریف میں افطا ری دسترخوان لگتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv