تازہ تر ین

پاکپتن: منی جہاز بنانے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

پاکپتن(ویب ڈیسک) اپنی مدد آپ اڑنے والا منی جہاز تیار کرنے والے نوجوان فیاض کے خلاف اے ایس ا?ئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق جہاز بغیر پرمٹ کے بنایا گیا اور اس کے لیے حکومتی اجازت نامہ بھی نہیں لیا گیا۔مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ نوجوان نے جہاز پر خطرناک کرتب بھی دکھائے اور جب پولیس پہنچی تو جہاز لینڈ کررہا تھا۔دوسری جانب مذکورہ شخص کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ فیاض کو منی جہاز کی تیاری میں ایک سال لگا، جس کے لیے اس نے نہ صرف اپنی زمین فروخت کی بلکہ نجی بینک سے قرض بھی لیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہےوہ میٹرک میں زیرِ تعلیم تھا لیکن والد کی بیماری اور بعدازاں وفات کے بعد اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکا۔ فیاض کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی ائیر فورس میں جانا چاہتا تھا لیکن حالات کی وجہ سے وہ اپنا شوق پورا نہ کرسکا۔گرفتار شخص نے ذرائع کو اپنے ذرائع آمدن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات کے وقت ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں چوکیدار کی ڈیوٹی کرتا ہے اور دن کے وقت پاپ کارن فروخت کر کے روزی روٹی کماتا۔مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ میں نے محنت کر کے ہیلی کاپٹر تیار کیا اور اسے چلانے کا تجربہ کیا جو اڑا لیکن انجن چھوٹا ہونے کی وجہ سے نیچے بیٹھ گیا۔تاہم اس نے ہمت نہ ہاری اور بینک سے 50 ہزار روپے قرض لیکر فیصل آباد سے بڑا انجن خرید کر اسے تیار کیا لیکن اسے اڑانے کیلئے سڑک پر لایا تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔قبل ازیںذرائع کو بتایا گیا تھا کہ رنگ شاہ پولیس نے ایک نوجوان طالب علم کو حفاظتی حراست میں لے لیا جو اپنی بنائی ہوئی ایک اڑنے والی مشین کو چلانے کی کوشش کررہا تھا۔پولیس نے فیاض نامی نوجوان کو عارف والا کے علاقے محمد نگر کے گاﺅں 50/ای بی کے کھیتوں سے گرفتار کیا جہاں وہ اڑنے والی مشین کی آزمائش کررہا تھا۔فیاض نے دعویٰ کیا کہ اس نے ورثے میں ملی ہوئی اپنی 4 کنال کی زمین فروخت کی جس سے ملنے والی رقم کو اس نے اڑنے والی مشین بنانے کے لیے استعمال کیا۔گزشتہ روز فیاض کھیتوں میں اپنے بنائے ہوئے جہاز کی آزمائش کرنے والا تھا، اس موقع پر گاﺅں کے سیکڑوں لوگ بھی جمع ہوگئے تھے۔تاہم جمع ہونے والے افراد میں سے کسی نے رنگ شاہ پولیس کو مطلع کردیا جس پر پولیس نے کھیتوں کا گھیراﺅ کرتے ہوئے فیاض کو جہاز کے تجربے سے روک دیا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے فیاض کی بنائی ہوئی مشین کو ٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کر تھانے پہنچایا اور فیاض کو بھی اپنے ہمراہ لے گئی۔رنگ شاہ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاﺅس آفیسر (ایس ایچ او) نثار بھٹی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیاض کو صرف حفاظتی نقطہ نظر سے حراست میں لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کی ناقابلِ بھروسہ تخلیق کو ضبط کرنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مشین کا تجربہ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو اس سے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ انہوں نے ماہرین کو بلا لیا ہے جو جہاز کا مکمل کا جائزہ لیں گے کہ وہ ا?خر ہے کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv