تازہ تر ین

پریانکا اور نک جونس کی طلاق کی خبروں پر اداکارہ کا ردعمل

لاہور( ویب ڈیسک ) گزشتہ برس شادی کرنے والی مقبول جوڑی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے ان دنوں اپنی طلاق کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جب کہ اداکارہ نے جونس فیملی کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں۔گزشتہ روز ایک برطانوی میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ نک جونس اداکارہ پریانکا سے شادی ختم کرنے کے لیے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرچکے ہیں جس کی وجہ دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات ہیں۔پریانکا اور نک جونس بھی رشتہ ازدواج میں منسلک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ اپنے پروفیشن کی وجہ سے نک جونس کو وقت نہیں دے رہیں ساتھ ہی نک جونس کے اہل خانہ بھی ان سے ناخوش ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پریانکا سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جونس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل اداکارہ کافی نرم مزاج اور سمجھنے والی شخصیت کی مالک تھیں لیکن شادی کے بعد ان کی کچھ عادتیں سامنے آئی ہیں جو ساتھ زندگی گزارنے میں مشکل کا باعث ہیں۔رپورٹ کے مطابق نک جونس نے پریانکا سے شادی اس لیے کی تھی کیونکہ وہ ان سے عمر میں 10 برس بڑی تھیں لیکن شادی کے بعد پتہ چلا کے وہ ایک ’پارٹی گرل‘ ہیں جن کی ذہنیت 21 برس کی ہے۔

دوسری جانب پریانکا اور نک جونس نے طلاق کی خبر پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے حالانکہ دونوں کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ اور اداکارہ کی جونس فیملی کے ہمراہ خوشگوار تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv