تازہ تر ین

ڈالر کی قیمت 142 روپے ہوگئی، مہنگائی میں اضافے کا امکان

کراچی (آن لائن) ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ اور روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 70پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 70پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 142روپے ہو گئی۔جبکہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر140 روپے 79پیسے ہوگئی۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے ڈالر کی قیمت 200 روپے تک ہو جانے کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں جس پر 26 مارچ کو وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کی اور بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے حصول کے لیے ڈالر کے ریٹ سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔ ڈالر سے متعلق کئی خبریں زیر گردش تھیں کہ ملک میں ڈالر کا ریٹ 180روپے سے 200روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv