تازہ تر ین

جنونی شخص نے مطلقہ بیوی کی قینچی سے زبان کاٹ دی ، ملزم گرفتار

پنڈی بھٹیاں(نمائندہ خبریں) مشتعل شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، لاہور میں سسرال والوں کے مظالم سے تنگ خاتون نے وزیراعلی پنجاب سے تحفظ کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا، مضروبہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے بعد مشتعل شوہر نے بیوی نسرین کی زبان کاٹ دی، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔زخمی نسرین کے رشتہ دار نے پولیس کو بتایا ہے کہ جھگڑے کے بعد ملزم جہانگیر نے پہلے نسرین کو طلاق دی پھر اسے قتل کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث تیز دھار آلے سے اس کی زبان کٹ گئی۔نواحی گاﺅں مصطفی آباد میں سابق خاوند نے قینچی سے مطلقہ بیوی کی زبان کاٹی، قینچی سے 26سالہ نسرین کے چہرے اور بازو پر بھی زخم، الائیڈ اسپتال منتقل کرایا گیا، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے ملزم جہانگیر کو گرفتار کر لیا، رشتے دار گھریلوں جھگڑے پر جہانگیر نے طلاق دی اور پھر نسرین کوقتل کرنے کی کوشش کی زخمی ہونے ہونے والی نسرین چار بچوں کی ماں ہے، ملزم ٹینٹ سروس کا کام کرتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv