تازہ تر ین

اعجاز شاہ کو تحریک انصاف میں شامل کرنےکا مطلب مشرفکو لانا ہے:چوہدری منظور ، ایشیا پیسفک گروپ کی چیئرمین شپ بھارت کے پاس ہونے کے باعث ٹاسک فورس مسئلہ ہے:ماریہ سلطان ، بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے دعویدار پی پی ، ن لیگ اور مشرف بھی رہے ہیں:عثمان کاکڑکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارماریہ سلطان نے کہا ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ کی چیئرمین شپ بھارت کے پاس ہونے کے باعث ایف اے ٹی ایف پاکستان کے لیے بڑا مسئلہ ہے۔ پاکستا ن کے بینکنگ اور ریگولیٹری سیکٹر نے اپنی حدود سے بڑھ کر اقدامات کیے ہیں۔ بھارت کیساتھ تحفظات سے دنیا کو آگاہ کرنا نہایت ضروری ہے وگرنہ ایف اے ٹی ایف کے نام پرپاکستان سے دنیا کے تحفظات میں کمی نہیں لائی جا سکے گی۔ امریکہ سمیت دیگر ممالک کوپاکستان کی دہشتگردی مہم پر تحفظات نہیں ، وہ مسئلہ کشمیر کو دنیاکے سامنے دہشتگرد تحریک کے طور پر اٹھانا چاہتے ہیں۔پاکستان کو اقوام متحدہ سے کشمیر میں امن و امان کی سلامتی کی ذمہ داری کے حوالے سے جواب طلب کرنا چاہیے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جیسی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کے موقف کے مطابق آرٹیکل 3314کے تحت اسلحہ کے زور پر تحریک کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 1کے مطابق حق خود ارادیت پر ظلم و بربریت کیخلاف سیاسی ،عسکری اور معاشی مدد فراہم کرنے کی سہولت کا حق رکھا گیا ہے ۔پاکستان اقوام متحدہ، امریکا اور ہندوستان کو حاضر جواب کرے کہ خطے میں کشمیر کے مسئلے کیساتھ کیسے ایٹمی جنگ منسلک کی گئی ہے۔ نائن الیون کے بعد پاکستان خارجہ پالیسی اورپاکستانی عوام کی خواہشات کو امریکہ کیساتھ تعلقات کیساتھ منسلک کرکے مذاکرات کیے جاتے تو پاکستان کی آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔امریکا، بھارت گٹھ جوڑپاکستان کی ایٹمی پروگرام میں علاقائی برتری کو بھارتی برتری میں تبدیل کرنے کی سرتوڑ کوشش میں ہے، جسکے تحت حالیہ جنگ میں بھارت ناکام ہوا ہے۔ پلوامہ پر پاک بھارت معاملات ٹھیک نہیں ہوںگے،پاکستان کو تکنیکی جنگ لڑنا ہوگی۔ بھارت پاکستان کو عسکری ضرب دینے کی ہر کوشش کرے گا، پاکستانی عوام تیار ہے تاہم ہندوستان بھرپور جوابی وار کے لیے تیار رہے۔سینئر تجزیہ کار ، صحافی صابر شاکر نے کہا کہ نئی حکومت کو سول ایوارڈز کی لٹریچر اور دیگر ایوارڈ سے محروم رہ جانے والی کیٹگریز پرغور کرنا ہوگا۔ محوش حیات کو سول ایوارڈ دئیے جانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کسی ایوارڈ پر خوش نہیں، سوشل میڈیا پر ہوتا تو موجودہ حکومت بھی نہ ہوتی۔ایوارڈ ز ملنے کی تقریب میں سیاسی اثر و رسوخ رہتا ہے۔ محوش حیات کو تحریک انصاف سے تعلقات کیوجہ سے ایوارڈ ملنے کی باتیں کرنے والے ثبوت سامنے لائیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماعثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے دعویدار پرویز مشرف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی رہی ہے۔ ژوب روڈ ایک سال قبل مکمل ہو جانا چاہیے تھامگرسنگ بنیاد اب رکھا گیا ہے۔ گوادر ائیرپورٹ بلوچستان کے عوام کے لیے نہیں چین کے لیے ہے۔ پشتون بیلٹ میں امن و امان اور حق ملکیت کا مسئلہ ہے، لیویز اور عوام پر حملے ہورہے ہیں۔بلوچستان کے بنیادی حقوق ملنا ہم پر احسان نہیں ،ہمارے اختیارات ، وسائل اور معدنیات ایف سی کے کنٹرول میں ہیں، معدنیات پر قبضہ کرنے کے لیے سکیورٹی کا مسئلہ بنایا گیا۔ہماری سکیورٹی کے لیے لیویز ، عوام اور پولیس کافی ہیں، ہم دہشتگردی کیخلاف ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دیر کر دی انہیں بہت پہلے سندھ کا دورہ کرنا چاہیے تھا اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنا چاہیے تھے۔ پیپلز پارٹی اگر حکومت کیخلاف احتجاج کر رہی ہے تو عمران خان کس کے خلاف احتجاج کرنے جارہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مریدین کی بڑی تعداد ہونے کیوجہ سے تحریک انصاف گھوٹکی میں جلسہ کرتی ہے ، پیپلزپارٹی کو انکے جلسوں سے کوئی دشواری نہیں۔پاکستان میں بلاول بھٹو کو اصل خطرہ سمجھا جارہا ہے کیونکہ مستقبل کے لیڈر بلاول ہیں۔سابق ڈی جی آئی بی اعجاز شاہ کووفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور بنائے جانے کی منظوری پر انکا کہنا تھا کہ اعجاز شاہ کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا مطلب مشرف کو شامل کرنا ہے۔ ن لیگ کے ہم خیال اور ق لیگ اعجاز شاہ نے بنائی تھی۔ محترمہ نے اپنی ای میل میں لکھا تھا کہ اگر میری جان کو کوئی خطرہ ہو تو تفتیش اعجاز شاہ سے شروع کی جائے۔انہیں کیا سیاسی جماعتوں کو توڑنے پھوڑنے کے لیے وزارت دی جارہی ہے؟پیپلزپارٹی اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے پس پردہ پلان کو دیکھ رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv