تازہ تر ین

ایتھیوپیا میں کچے گوشت کی ڈشوں کا جنون

ادیس ابابا (ویب ڈیسک ) عام طور پر لوگ کچا گوشت کھانا پسند نہیں کرتے کیونکہ یہ بد ذائقہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی کچے گوشت میں موجود جراثیم (بیکٹیریا) لاتعداد مرض کی وجہ بن سکتے ہیں۔ لیکن ایتھیوپیا میں کچا گوشت سب کا من پسند کھاجا ہے۔اگرچہ یہ عام دوکانوں پر فروخت ہوتا تاہم گائے اور بکری کے کچے گوشت کی ڈشیں تہواروں، شادی اور دیگر اہم مواقع پر بہت بڑی تعداد میں فروخت ہوتی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد لگ بھگ روزانہ ہی کچا گوشت کھاتی ہے۔ایتھیوپیا کے لوگوں سے اس کی وجہ معلوم کریں تو وہ کہیں گے کہ اس سے جسم کو توانائی اور تازگی سی ملتی ہے۔ تاہم لوگوں کی اکثریت اسے کھانے سے پیٹ میں کیچووں، ای کولائی اور سالمونیلا بیکٹیریا یا کسی اوربیماری سے خوفزدہ نہیں۔ ایتھیوپیا کی نواح میں کچے گوشت خور نے کہا، ’مجھے (کچے گوشت کی بیماری سے) فضول بات کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں گزشتہ 20 برس سے کچا گوشت کھارہا ہوں اور کبھی بیمار نہیں ہوا کیونکہ میرا جسم اس عمل سےمحبت کرتا ہے۔‘
کچے گوشت کے ایک شوقین نے کہا،’یہ غلط بات ہے کہ بغیرپکے ہوئے گوشت کا کوئی نقصان ہوتا ہے۔ میری دادی کا انتقال 114 سال کی عمر میں ہوا اور میری والدہ کی عمر 92 برس ہے اور دونوں ا?خری وقت تک کچا گوشت کھاتی رہی تھیں۔‘



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv