لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے پاکستانی ٹیم کھیل نہیں رہی بلکہ مدمقابل ٹیموں کو پریکٹس کرا رہی ہے۔آسٹریلیا کے سامنے ہماری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب آ رہا ہے لیکن پاکستانی ٹیم کی کوئی تیاری نظر نہیں آ رہی اگر یہی ورلڈ کپ میں ٹیم رہی تو بہت مشکلات ہوں گی۔لگتا ہے سلیکشن کمیٹی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں نئے لڑکوں کو ناجانے کیوں چانس نہیں دیا جا رہا اگر نئے لڑکے سامنے آئیں گے تو ہی پتہ چلے گا ٹیم میں کیا تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ آخرکوچز اتنی بھاری تنخواہیں کس بات کی لے رہے ہیں۔حسنین کو بھی اپنا باﺅلنگ ایکشن بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
![googly111](https://channelfivepakistan.tv/wp-content/uploads/2018/05/googly.jpg)